اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں معزول جج طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں، معزول جج طارق جہانگیری کی عدالت میں آج کے کیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ کیسز جلد کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے بھجوائے جائیں گے، معزول جج جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جلد جاری ہو گی۔














