سال نوپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےسال نوپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات 10روپے60پیسےفی لیٹرتک سستی ہونےکاامکان ہے،جس میں پیٹرول10روپے60پیسےاورڈیزل 8روپے59پیسےفی لیٹرتک سستاہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ لائٹ ڈیزل6روپے62پیسےجبکہ مٹی کاتیل 8روپے 92 پیسےفی لیٹرسستاہونےکاامکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی ورکنگ تیارکرلی گئی،وزیراعظم کی منظوری کےبعدپیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کااعلان کرےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدفیصلہ کرےگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پیٹرولیم سےجاری کیاجائےگا۔حکومت نےلیوی یاٹیکسزعائدنہ کیےتونئےسال پرعوام کوریلیف ملےگا۔















