پارٹی اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں ،اپنےاورپرائےکی پہچان رکھنی ہے،نوازشریف

0
22

صدرمسلم لیگ ن نےکہاہےکہ پارٹی اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں ،اپنے اور پرائے کی پہچان رکھنی ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےصدرمسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف کاکہناتھاکہ بہت سےلوگ ٹکٹ کیلئےآئیں گے،پارٹی اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا، اپنےاورپرائےکی پہچان رکھنی ہے،فضابہت اچھی ہےاسی لیےالیکشن میں نتیجہ بھی اچھاآناچاہیے۔
سابق وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ ن لیگ نےآزادکشمیراورجی بی میں ترقیاتی منصوبوں کےجال بچھائے، پنجاب تیزی سےترقی کی راہ پرگامزن ہے،پنجاب میں آئیں تونظرآتاہےکہ ترقی کرتاصوبہ ہے۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ شہبازشریف سےکہوں گاآزادکشمیراورجی بی کواین ایف سی فنڈز دیے جائیں ،کےپی ،آزادکشمیر،جی بی سےلوگ علاج کیلئے پنجاب آرہے ہیں،پنجاب میں علاج کیلئےسب سےزیادہ لوگ کےپی سےآرہےہیں۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان کےصوبائی انتخابات کاشیڈول جاری کردیاہے۔

Leave a reply