
پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، جس کے بارے میں حکومت کی طرف سے واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہخیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے، گزشتہ کئی برس کے دوران یہاں پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔















