ایک نہیں، دو نہیں، پٹرول پورے 50 پیسےفی لیٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری

0
5

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست 2026 سے ایک روز کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کے تحت روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply