مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے ایک مضبوط قدم ہے، رجب طیب اردوان

0
13

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے درست سمت میں ایک مضبوط قدم ہے، اس اتحاد کے ذریعے علاقائی مسائل کے علاقائی حل کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
نیو یارک میں ترک ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اتنے حساس اور پیچیدہ خطے میں اس نوعیت کا اہم اقدام سامنے آئے تو مختلف آزمائشوں کا سامنا ہونا فطری ہے۔ نئی سوچ اور نئی سیاسی قوتِ ارادی سے بعض حلقے ضرور پریشان ہوں گے، تاہم ترکیہ ایک تجربہ کار ریاست ہے، جو نہ اشتعال میں آئے گی اور نہ کسی جال میں پھنسے گی۔
انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ بیرونی طاقتوں کی جانب سے خطے کے لیے سیکیورٹی کے فارمولے مسلط کرنے کے نتیجے میں اکثر زیادہ عدم استحکام پیدا ہوا ہے، اس لیے اب خطے کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل میں خود آگے آنا ہوگا۔
صدر اردوان نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے خطے کے مسائل کا علاقائی حل تلاش کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اتحاد کی بنیاد مستقبل میں مزید مضبوط اور مؤثر تعاون کی صورت اختیار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو اپنی قوم اور اپنے برادر ممالک پر مکمل اعتماد ہے۔

Leave a reply