26نومبراحتجاج کیس:علیمہ خان کےایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نےعلیمہ خان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت11ملزمان کیخلاف 26نومبراحتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔
علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ،علیمہ خان کی جانب سے حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جس کوعدالت نےخارج کردیا۔اےٹی سی نےعلیمہ خان کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت میں 10گواہان پرجرح مکمل کرلی گئی جبکہ5پرجرح ہوناباقی ہے،پراسیکیوشن نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپرکرنےکی استدعاکی،جس کوعدالت نےمنظورکرلیا۔
بعدازاں انسداددہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔















