پٹرول پمپ ڈیلرزکا مارجن نہ بڑھانےپرایک بارپھرپمپس بندکرنےکااعلان

0
5

اسلام آباد میں پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سمیع خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ڈیلرز کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ موجودہ مارجن ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا گیا تو وہ پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے، اور حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں یہ اقدام اٹھایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنما ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ڈیلرز کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ ان کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تو کیا گیا ہے لیکن ڈیلرز کا مارجن وہی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مارجن میں اضافہ نہ کیا گیا تو پٹرول پمپس خود بخود بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply