چیف جسٹس نے پنجاب اونرشپ آرڈیننس کاکیس فل بینچ کو بھجوادیا

پراپرٹی اونرشپ کیس میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نےڈی سی فیصل آبادکی کارروائی معطل کردی اوردرخواست فل بینچ کوسماعت کےلئے بھجوادی۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےفیصل آبادکےمشتاق کی پراپرٹی اونرشپ کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ 21کنال اراضی کی ملکیت کاتنازعہ چل رہاہے،سول کورٹ نےحکم امتناعی جاری کررکھاہے،مخالفت فریق کی درخواست پرڈی سی فیصل آبادنےقبضہ ختم کرانےکاحکم دیاہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت ڈی سی کاحکم کالعدم قراردے۔
پراپرٹی اونرشپ کیس میں عدالت نےدرخواست فل بینچ کوسماعت کےلئے بھجوادی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہاکہ معاملہ سول کورٹ میں زیرسماعت ہے،ڈی سی فیصل آبادنےقبضہ ختم کرنےکاحکم دےدیا۔
عدالت نےڈی سی فیصل آبادکےروبروجاری کارروائی روکتےہوئے مقدمےکاریکارڈفل بینچ میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔















