پاک آسٹریلیاسیریز: ریکی ٹیم کا جائزہ مکمل، شیڈول پر بات چیت جاری

پاکستان اورآسٹریلیاکےمابین ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےریکی ٹیم کا جائزہ مکمل ہوگیا، دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ایڈوانس ریکی ٹیم اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ریکی ٹیم نے لاہور کے تمام متعلقہ وینیوز اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا،وفد نے قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گراؤنڈ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ کمشنر ہاؤس میں ریکی ٹیم کو ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے،تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق سیریز کے شیڈول کے بارے میں دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو اور مشاورت جاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کو 27 یا 28 جنوری سے شروع کرنے کا آپشن زیر غور ہے، سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سری لنکا روانہ ہوں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔















