پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشق ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ کا آغاز

0
31

پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشق ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج اور امریکی فوج کے دستے شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں جنگ کے دوران نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مشق کے دوران آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری تجربات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشترکہ مشق سے پیشہ ورانہ عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ خطے میں امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہے۔

Leave a reply