ویتنام کےبعدپاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےوالاملک ہے،بیرسٹرگوہر

0
7

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ویتنام کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے نائجیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،تیمور سلیم جھگڑا اور اخونزادہ حسین یوسف زئی نےمشترکہ طورپرپریس کانفرنس کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آواز اٹھانا ہے، کیونکہ اس سے عام شہری اور غریب کسان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
بیرسٹرگوہرنےمزیدکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاناافسوسناک ہے،پٹرول مہنگاہونےسےعام آدمی مشکلات کاشکارہوگا،اس میں کوئی شک نہیں ایران جنگ کی وجہ سے قیمتوں میں اتارچڑھاؤ آیا،حکومت بہترمینجمنٹ کرنےمیں ناکام رہی۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے غیر ضروری طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ دنیا کے 96 ممالک میں اضافہ ہونے کے باوجود ویتنام کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مؤثر ڈیل کرنے میں ناکام رہی اور معاشی معاملات کو درست انداز میں سنبھال نہیں سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پلاننگ میں واضح کمی ہے اور شاہ خرچیوں کے باعث پیٹرولیم لیوی کم نہیں کی جا رہی، جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ ملک میں لاکھوں موٹرسائیکل سوار متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ حکومت نے کرپشن کے لیے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کرایا جائے تاکہ معاشی دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

Leave a reply