پاکستان اوربھارت کاکھیل جذبات کاکھیل ہے،بابراعظم

0
4

بابر اعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاک بھارت ٹاکرے کو ایک ایسا مقابلہ قرار دیا ہے جو محض کرکٹ سے بڑھ کر جذبات اور عالمی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ انتہائی شدید ہوتے ہیں، جن میں نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کی دلچسپی شامل ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کھیل میں شائقین کے جذبات اس حد تک وابستہ ہوتے ہیں کہ کھلاڑیوں پر توقعات کا بوجھ خود بخود بڑھ جاتا ہے۔
بابر نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کامیابی کے لیے بیرونی شورکو نظر انداز کر کے ذہنی طور پر پرسکون رہنا ضروری ہے، کیونکہ ایسے بڑے میچوں میں تکنیک سے زیادہ اعصاب کا کنٹرول اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہےکہ آئی سی سی میگاایونٹ میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان کل بروزاتوارکولمبومیں میچ کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔

Leave a reply