انڈر 19 ایشیا کپ:فائنل میں کل پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
4

انڈر 19 ایشیا کپ کےفائنل میں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔
میگاایونٹ کاہائی وولٹیج میچ کل دبئی میں کھیلاجائےگا،جس میں ابدی دشمن پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،دونوں ٹیمیں جیت کےلئےپرعزم ہیں۔
سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی، جبکہ بھارت نے سری لنکا سےجیت کرفائنل کےلئےکوالیفائی کیاتھا۔
پول میچ جیتنے کی وجہ سے بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے جو ٹیم دبائو برداشت کر گئی وہ فائنل میچ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
پاکستان اور بھارت کے پول میچ میں بھارت کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور یہی عمل فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔

Leave a reply