پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد پروازیں بحال

0
6

سول ایوی ایشن کا فضائی مسافروں کیلئےبڑا کمال،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست پروازیں بحال ہوگئیں۔
کراچی اور ڈھاکا کے درمیان براہ راست پروازیں 14 سال بعد گزشتہ روز 29 جنوری سے بحال ہو گئیں۔بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز نے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہ راست نان سٹاپ پروازیں شروع کردیں، جو 14 سال کے طویل وقفے کے بعد بحالی کا پہلا موقع ہے۔ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق پہلی پرواز کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے، جبکہ دوسری پرواز کی 80 فیصد سے زائد نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔براہ راست فضائی رابطے کی بحالی سے مسافروں کا سفر نا صرف تیز اور آرام دہ ہو گا، بلکہ اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
ٹرانزٹ کے بغیر سفر کرنے کی بدولت کرایوں میں تقریباً 30 ہزار ٹکا تک کمی متوقع ہے۔ڈھاکا اور کراچی کے درمیان تقریباً 1471 میل کا فاصلہ 162 نشستوں والے بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے طے کیا جائے گا اور پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے مسافروں کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا، جس سے وقت اور اخراجات دونوں زیادہ تھے۔
بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائنز کے حکام کے مطابق براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے مسافروں کو تیز اور آسان سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔

Leave a reply