دوسراون ڈے:پاکستان نےبنگلہ دیش کو128رنزسےہرادیا

0
7

تین میچزپرمشتمل سیریزکےدوسرےون ڈےمیچ میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دےدی۔
تین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا، پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 274رنز بنائے تاہم بارش کے سبب بنگلہ دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان  31 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،نوجوان معاذصداقت نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نے 46 گیندوں پر 75رنز بنائے، اُن کی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ معاذصداقت کےآؤٹ ہونےکےبعدسلمان آغانے64رنزکی اننگزکھیلی اورمتنازعہ آؤٹ ہوگئے۔پھرمحمدرضوان 44رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 شکارکیےجبکہ مہدی حسن میراز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا جس کے بعد بنگلہ دیش کو 32 اوورز میں 243رنز کا ہدف ملا۔
بنگلادیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن ڈاس 41 رنز بناکرنمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہےکہ 128 رنز سے کامیابی کے بعد 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی تھی۔

Leave a reply