سہ ملکی سیریز:پاکستان کی کامیابی کاتسلسل برقرار ،زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دیدی

0
11

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان کی کامیابی کاتسلسل برقرار،قومی ٹیم نےزمبابوےکو 69 رنز سے شکست دےدی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔قومی ٹیم نےپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 195 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوےکی پوری ٹیم 126رنزپرڈھیرہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا،صائم ایوب صرف13رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کیا۔صاحبزادہ فرحان 63 رنزکی  شانداراننگزکھیل کروکٹ گنوابیٹھے۔پھرمایانازبلےبازبابراعظم 74سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔اِسی طرح فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے ، یوں پاکستان کی جانب سے زمبابوے کو جیت کیلئے196رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
دوسری جانب زمبابوےکی ٹیم آغازسےہی مشکلات کاشکاررہی کوئی کھلاڑی بھی کریزپرٹھہرنہ سکا۔ 60 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، یوں پوری ٹیم 126رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نےاپنی بولنگ کاجادوچلاتےہوئےہیٹ ٹرک کی اورٹیم کوکامیابی دلوانے میں اہم کرداراداکیا۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان کی کامیابی کاتسلسل برقرارہے،قومی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف اس ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے جبکہ سری لنکا سے بھی ایک میچ جیت ہوچکی ہے۔

Leave a reply