سہ ملکی سیریز:پاکستان نےزمبابوےکو5وکٹوں سےشکست دیکرفاتحانہ آغازکرلیا

0
6

سہ ملکی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےزمبابوےکو5وکٹوں سےشکست دیکرفاتحانہ آغازکرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلےگئےسہ ملکی سیریزکےپہلے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،زمبابوےکی ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، پاکستان نےآخری اوورمیں5وکٹوں کےنقصان پر 148 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
زمبابوےکی اننگز:
زمبابوےنےپاکستان کےخلاف اچھاآغازکیااوپنرزنے72رنزکی پارٹنرشپ قائم کی،مارومانی 30 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،پھربرینڈن ٹیلر 14 رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔جبکہ سیٹ بیٹر برائن بنیٹ 49 رنزبناکرنمایاں رہے۔
اس کے علاوہ ریان برل 8رنزکےمہمان ثابت ہوئے،جبکہ کپتان سکندر رضا 34 رنز فراہم کرسکے۔
پاکستان کی جانب سےمحمدنوازنے2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد،سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک شکارکیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازاوپنر صاحبزادہ فرحان اورصائم ایو ب نےکیا، صاحبزادہ فرحان 16رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،جبکہ صائم ایوب نے 22 رنزکی اننگزکھیلی،مایانازبلےبازبابراعظم بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان سلمان آغابھی صرف ایک رن کےمہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عثمان خان 37 اور محمد نواز 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔
زمبابوے کی جانب صے بریڈ ایونز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریم کریمر نے ایک،ایک شکارکیا۔
پاکستانی اسکواڈ:
پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم،(کپتان) سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave a reply