یوم پاکستان کی پریڈاورتقریبات منسوخ،صدرنے منظوری دیدی

0
7

صدرمملکت آصف علی زرداری نےرواں سال یوم پاکستان 23مارچ کی پریڈ اورتقریبات کی منسوخی کی منظوری دیدی۔
وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اورتوانائی کےتحفظ کےباعث یوم پاکستان کےحوالےسے تمام تقریبات نہ کرنےکی سفارش کی تھی ،جن کی صدرآصف علی زرداری نےمنظوری دےدی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب یومِ پاکستان کے سلسلے میں اعزازات کی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے، جو اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔

Leave a reply