پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تل برآمد کرنے والا ملک بن گیا

0
41

زرعی انقلاب برپا،پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تل برآمد کرنیوالا ملک بن گیا۔
تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے کے بعد وطن عزیز دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے اور ملک میں زرعی شعبہ مستحکم ہوا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت تل کی پیداوار اور مارکیٹ تک رسائی میں مزید اضافے کیلئے پر عزم ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کا زرعی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے وزارتِ تجارت کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ ہوا ہے، نیزتل کے بیجوں کی سالانہ برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔تل کے بیجوں کی پیداوار 455 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 1.119ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، نیز تلوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے معیاری پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply