پاکستان ریلویز نے رواں سال 93 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

0
29

پاکستان ریلویز نےاس سال کتنی کمائی کی؟ 2025 میں حاصل ہونیوالی ریلوے کی آمدن سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق 2025 میں پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا ،جبکہ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2025 میں راولپنڈی کو ملک کا پہلا سمارٹ اسٹیشن بنا یا گیا، جہاں کیمرے اور جدید سکیورٹی سسٹم نصب ہے، جبکہ 2026 میں دیگر بڑے ریلوےسٹیشنز بھی سمارٹ بننے جا رہے ہیں اور ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
رواں سال ریلوے نے صرف 8 ماہ میں ٹرینوں کے 8 ریکس کو اَپ گریڈ کیا، شالیمار، پاک بزنس، لاثانی، فیض احمد فیض ٹرینوں کو اَپ گریڈ کیا گیا،جبکہ دسمبر 2026 تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینیں اَپ گریڈ کر دیں گے، اسی طرح لاہور، کراچی، راولپنڈی اور فیصل آباد سٹیشن اَپ گریڈ کیے گئے۔
آئندہ سال میں 11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس ہونے جا رہی ہیں، لاہور، خانیوال، ملتان، کراچی اور راولپنڈی سٹیشنوں کی صفائی کا انتظام آؤٹ سورس کیا گیا۔تمام ریلوے سٹیشنوں پر کھانے کا معیار بہتر کیا گیا، جسے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کسی بھی وقت چیک کر سکتی ہیں۔

Leave a reply