ون ڈے سیریز:پاکستان کوجنوبی افریقہ ویمن ٹیم سےشکست

0
8

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نےون ڈےسیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان ویمن کو16رنزسےشکست دےکرتین میچزکی سیریزمیں 0-2کی برتری حاصل کرلی۔
سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کےنقصان پر361رنزبنائے،ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اینی ڈارکسن 90 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھیں،اور تزمین برٹز 77 رنزپرآؤٹ ہوگئیں۔
پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےجواب میں قومی خواتین ٹیم کی جانب سے عائشہ ظفر 77 رنزبناکرپویلین لوٹ گئیں،جبکہ صدف شمس 61سکورپروکٹ گنوابیٹھیں۔تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
واضح رہےکہ تین میچوں پرمشتمل ون ڈےسیریزمیں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے0-2کی برتری حاصل کرلی۔

Leave a reply