پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کارجحان، 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
کاروباری ہفتےکےدوسرےروزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں ایک ہزار 109 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 305 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزکاروبارکےاختتام پر100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 3 ہزار 373 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 408 پر کیا تھا۔















