پاکستان سپرلیگ مینجمنٹ نےپی ایس ایل 11کوبڑابنانےکی ٹھان لی

0
55

پاکستان سپرلیگ مینجمنٹ نےپی ایس ایل 11کوبڑابنانےکی ٹھان لی۔
ذرائع کےمطابق پی ایس ایل 11میں ہرفرنچائزکوڈائریکٹ سائننگ کی اجازت ملنےکاامکان ہے ،2نئی فرنچائززشامل ہونےکی وجہ سے ڈائریکٹ سائننگ کی جائےگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ دنیاکےبڑےکھلاڑیوں سےفرنچائززرابطےاورڈائریکٹ سائن کرسکیں گی،ڈائریکٹ سائننگ کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ ہرفرنچائزکوایک لاکھ ڈالراضافی دےگی،پی ایس ایل 11میں جوئےروٹ کولانےکاامکان ہے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیاہے،پی سی بی کو دنیا بھر سے دو نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دیاہے۔تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی۔دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہو گی۔نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گے۔

Leave a reply