دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسرمحمدوقاص کافاتحانہ آغاز

0
21

دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے زبردست مقابلے جاری ،پاکستانی باکسر محمدوقاص نےفاتحانہ آغازکرلیا۔
لاہورمیں دوسری باکسنگ چیمپئن شپ کےمقابلوں کاسلسلہ دوسرےروزبھی جاری رہا،جس میں پہلا مقابلہ انگلینڈ کے ٹوم ڈیرنگ نے جیت لیا،انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مقابلہ ڈومینیکن کے یرمی نے بنگلہ دیشی فائیٹر کو دوسرے ہی راونڈ میں زیر کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
تیسرے مقابلے میں پاکستانی باکسر چھا گیاقومی باکسر محمد وقاص نے جاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی راونڈ میں مخالف کھلاڑی جوس ریمن سالازار کو ناک آوٹ کردیا،انٹرنیشنل باکسنگ کے دوسرے روز کا سننسی خیز مقابلہ جہانگیر خان نے زبردست فائٹ کرتے ہوئے محب اللہ کو ہرا دیا۔امریکاکے باکسر گیفرڈ نے میدان مار لیاگیفرڈ نے سیکی کو 8 روانڈ میں زیر کیے رکھا۔

Leave a reply