ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کیلئےاگرمگرکاکھیل شروع

0
6

پاکستانی ٹیم ٹی20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلےگی یانہیں؟پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ہمیشہ کی طرح اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا ۔
قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی اب اس کے اپنے ہاتھ میں نہیں رہی بلکہ دوسری ٹیموں کی ہارجیت سے مشروط ہوگی۔پاکستان کا ٹی20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنامشکل ہوگیا مگر ناممکن نہیں ۔ تاہم اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے۔اور پھر درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔
اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 1 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔تاہم اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

Leave a reply