پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نےزندگی کی 30بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کے نامور ایتھلیٹ اور عالمی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےزندگی کی 30بہاریں دیکھ لیں۔
ارشد ندیم2جنوری 1996 کوخانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیداہوئے۔ جہاں سے انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے کھیلوں میں شاندار سفر کا آغاز کیا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے بچپن ہی سے کھیلوں میں دلچسپی لینا شروع کی اور مسلسل محنت و عزم کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ ان کی مستقل مزاجی اور کھیل کے شوق نے انہیں دنیا کے بہترین ایتھلیٹس میں شامل کر دیا۔
ارشد ندیم کی نمایاں کامیابیوں میں ایشیا کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنا شامل ہے، جس سے پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے میں مدد ملی۔ ارشد ندیم کی یہ کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے حوصلہ افزا اور تحریک دینے والی ہیں۔
آج کے دن ارشد ندیم کی سالگرہ کے موقع پر مختلف حلقوں سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابیوں اور محنت کو یاد کرتے ہوئے ملک بھر کے شہری اور مداح ان کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات کے پیغام بھیج رہے ہیں۔















