
روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے پیش نظر پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث پاکستان متبادل اور محفوظ تجارتی راستوں پر توجہ دے رہا ہے، جبکہ روسی تیل کی خریداری بھی اسی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
فیصل نیاز ترمذی کے مطابق پاکستان مستقبل میں روس سے تیل درآمد بڑھانے پر غور کر رہا ہے تاکہ توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔
تاہم پاکستان میں وزارتِ توانائی یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس منصوبے کی فوری طور پر باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق روسی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اپریل کے دوران روسی تیل کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راحت فتح علی خاں کے بعد درفشاں نے بھی عمرہ کر لیا
اپریل 6, 2024 -
بلوچستان سےسینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری
فروری 17, 2025 -
حکومت کاججزکیخلاف ریفرنس بھیجنےکاکوئی ارادہ نہیں،عرفان صدیقی
فروری 14, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | |||||
| 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
| 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
| 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
| 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
| 31 | ||||||














