امریکی صدرڈونلڈٹرمپ 3روزہ د ورےپرچین پہنچ گئے

0
1

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، جہاں چینی حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اپنے دورۂ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، عالمی معیشت، مصنوعی ذہانت اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات، تائیوان اور عالمی سیاسی صورتحال پر دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاملات زیرِ بحث ہیں۔

Leave a reply