مکہ جانے والے پرانے راستے سے ایک ہزار سال پرانا سونے کا خزانہ دریافت

سعودی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک اہم دریافت کے دوران ایک قدیم مٹی کا برتن برآمد کیا ہے جس میں سونا، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین زیورات موجود تھے۔
ماہرین کے مطابق یہ خزانہ غالباً ایک ہزار سال سے زائد عرصہ قبل کسی حاجی نے مکہ مکرمہ کے سفر کے دوران حفاظت کی غرض سے دفن کیا تھا۔
یہ نایاب دریافت ریاض کے تاریخی علاقے درعیہ کے قریب ایک آثارِ قدیمہ کے مقام پر ہوئی، جسے ماہرین نے “دریہ خزانہ” کا نام دیا ہے۔
یہ خطہ ماضی میں عراق کے شہر بصرہ سے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج کے لیے ایک اہم پڑاؤ ہوا کرتا تھا، جہاں 8ویں صدی عیسوی کے دوران بڑی آبادیاں موجود تھیں۔
سعودی ہیریٹج کمیشن کے مطابق کھدائی کے چھٹے مرحلے میں عباسی دور سے تعلق رکھنے والے 100 سونے کے سکے، چاندی کی اشیاء اور قیمتی جواہرات دریافت ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقام تاریخی طور پر اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ قدیم حج راستے کا مرکزی حصہ تھا اور یہاں انسانی آبادیاں ابتدائی اسلامی ادوار سے عباسی دور تک پھیلی ہوئی تھیں۔
محققین کے مطابق ممکن ہے کہ یہ خزانہ کسی مسافر نے حفاظت کے لیے زمین میں چھپایا ہو، تاہم کسی وجہ سے وہ اسے دوبارہ حاصل نہ کر سکا، اور صدیوں بعد یہ قیمتی ذخیرہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑاضافہ
اگست 27, 2024 -
نگراں حکومت کی ناقص کارکردگی
مارچ 7, 2024 -
حکومت سازی..نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چھٹی بیٹھک
فروری 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














