ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان نےسنسنی خیزمقابلےکےبعدنیدرلینڈکو مارت دیدی

0
15

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں پاکستان نےسنسنی خیزمقابلےکے بعدنیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے مارت دےدی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔نیدرلینڈز کی ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے۔پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیدرلینڈکی جانب سے مائیکل لیوٹ 24رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،میکس او داؤد 5رنزکےمہمان ثابت ہوئے ،کولن ایکرمین 20سکورکرکےوکٹ گنوابیٹھے،باس ڈی لیڈ30رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے،کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے3شکارکیےجبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے2،2کھلاڑی آؤٹ کئے۔تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نےجارحانہ اندازاپنایا، اور 47 رنزبنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 24 رنزبناکرپویلین لوٹ گئےدونوں نےٹیم کوعمدہ آغازفراہم کیا۔جبکہ مایانازبلےباز بابراعظم15رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان سلمان علی آغا 12رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے، شاداب خان8سکورفراہم کرسکے۔محمد نواز اور عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔114 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد مشکل صورتحال میں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ شاہین آفریدی 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آف اسپنر آریان دت اور پال وین میکران نے 2، 2 جبکہ وینڈر مروا، لوگن وین بیک اور کائل کلین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply