پارلیمانی وفدکی روضہ رسولؐ پرحاضری: وزارت مذہبی امورکاسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھنےکافیصلہ

0
3

پارلیمانی وفدکی سرکاری خرچ پر روضہ رسولﷺ پرحاضری کےلئےقائمہ کمیٹی وزارت مذہبی امور نے سپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھنےکافیصلہ کیاہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امورکااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سرکاری خرچ پرروضہ رسولﷺ پرحاضری کامعاملہ زیربحث آیا۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی وزارت مذہبی امورنےسپیکرقومی اسمبلی کوخط لکھنےکافیصلہ کرلیا۔
کمیٹی نےکہاکہ پاکستانی عوام کی جانب سےپارلیمانی وفدبھیجنے کی سفارش کی جائےگی،پارلیمانی وفد12ربیع الاول کوروضہ رسولﷺ پرسلام پیش کریگا۔
کمیٹی نےسفارش کی کہ پارلیمانی وفدکواسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دیاجائے،سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں بھی رکھی جائیں۔

Leave a reply