خود مختار اور آزاد خواتین کو قیمت چکانا پڑتی ہے،اداکارہ قدسیہ علی

0
46

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ قدسیہ علی نےکہاہےکہ خود مختار اور آزاد خواتین کو قیمت چکانا پڑتی ہے، خود مختار عورتیں کسی بات پر سمجھوتا نہیں کرتیں۔
حال ہی میں اداکارہ قدسیہ علی نےایک نجی ٹی وی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پراُنہوں نےنجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں بڑی تفصیل کےساتھ گفتگوکی۔
میزبان کےسوال پراداکارہ نےبتایاکہ حال ہی میں ان کےساتھ ایک حادثہ پیش آیا،ان کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے لیکن پھر وہ تعلقات نہ رہے، بعد میں انہیں پتا چلا کہ مذکورہ شخص سے ان کی شادی نہیں ہو سکتی کیوں کہ وہ اداکارہ ہیں۔
قدسیہ علی نےمزیدبتایاکہ شادی کےلئے اداکاری چھوڑنی پڑتی ہےاس لیے انہوں نے تعلقات ختم کردئیے اور یہ کہ اب بھی ایسا سمجھا جاتا ہے اور مرد اداکارہ سے شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔ خود مختار اور آزاد خواتین کو قیمت چکانا پڑتی ہے حالانکہ اب 2025 گزرنے والا ہے لیکن حالات میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں آئی، خود مختار اور آزاد عورتیں معاشرے میں بہت تنقید کی شکار ہوتی ہیں اور خاص طور پر اداکاراؤں کو لوگ اب بھی ایک خاص نظریے سے دیکھتے ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارہ کاکہناتھاکہ خود مختار اور آزاد خاتون کے حوالے سے سوچا جاتا ہے کہ وہ کسی کے قابو میں نہیں آئے گی، وہ کسی کے آگے نہیں جھکے گی، اس لیے ان سے فاصلہ اختیار کیا جاتا ہے۔ کسی کے آگے نہ جھکنے سے مراد حالات اور واقعات پر سمجھوتا نہ کرنا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ خود مختار عورتیں کسی بات پر سمجھوتا نہیں کرتیں۔ معاشرے میں اب بھی خصوصی طور پر اداکاراؤں کو برا سمجھا جاتا ہے، ان کے سامنے تو لوگ ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بعد میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Leave a reply