پی سی بی کاملتان سلطانزکوفروخت کرنےکااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےپی ایس ایل کی ملتان سلطانزکوفروخت کرنےکااعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیوں کو مدعو کر لیا ہے، جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس حاصل کرنے کے لیے بولی دے سکتی ہیں۔
ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔
پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
دوسری جانب پی ایس ایل گورننگ کونسل کااجلاس 15جنوری کوہوگا،پاکستان سپرلیگ 11کیلئےپلیئرزڈرافٹ ،آکشن اورشیڈول پرمشاورت ہوگی،پی سی بی 23مارچ سےسیزن 11کےآغازکاخواہشمند ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔















