پشاورہائیکورٹ کے10ایڈیشنل ججزکی مستقلی کیلئےجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

پشاورہائیکورٹ کے10ایڈیشنل ججزکی مستقلی کیلئےجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیاگیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت 14جنوری کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کیاگیا۔جس میں پشاورہائیکورٹ کےجسٹس محمدطارق،جسٹس عبدالغیاض اورجسٹس فرح جمشیدکی مستقلی پر غورہوگا۔
اجلاس میں جسٹس انعام اللہ خان،جسٹس ضبغت اللہ اورجسٹس صلاح الدین کی مستقلی پرغورہوگا،جسٹس صادق علی،جسٹس مدثرامیر،جسٹس اورنگزیب ،جسٹس قاضی جوادکی مستقلی پربھی غورہوگا۔















