پی آئی اےکااسلام آبادسےلندن کی پروازیں شروع کرنےکااعلان

0
39

قومی ایئرلائن نےاسلام آبادسےلندن کی پروازیں شروع کرنےکااعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اےکےمطابق 29مارچ سےاسلام آبادسےلندن کیلئےہفتہ وار4پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، لندن کی پروازیں ہیتھروایئرپورٹ کے جدیدترین ٹرمینل4سےآپریٹ ہوں گی۔
ترجمان کابتاناہےکہ پی آئی اےکی پروازیں چھ سال کےطویل وقفےکےبعد روانہ کی جارہی ہیں،لندن پی آئی اےکاسب سےپہلابین الاقوامی اورانتہائی پرکشش روٹ ہے،قومی ایئرلائن پہلےہی مانچسٹرکےلئےہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کررہاہے۔

Leave a reply