بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک

0
6

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  ۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں صوبے کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت پیش آیا جب ممبئی سے روانہ ہونے والا چارٹر طیارہ بارامتی ہوائی اڈے پر دوسری بار لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے رہنماء اجیت پواربلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں بدھ کی صبح ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے بارامتی پہنچے تھے، جہاں ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت پوار،ان کے 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 پائلٹس سمیت 6 افرادہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

Leave a reply