کھلاڑیوں کو ہر چیلنج کے لیے تیار ہونا چاہیے، شعیب ملک

0
104

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریڈ بال کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو پرکشش ریڈ بال کنٹریکٹس دینا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کی وابستگی بڑھانے کے لیے یہ ایک مؤثر ترغیب ثابت ہو سکتی ہے۔

شعیب ملک کے مطابق ایک مجوزہ نظام کے تحت کھلاڑیوں کو ہر سیزن میں کم از کم پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا پابند بنایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کھلاڑی صرف فرنچائز کرکٹ پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے بنیادی کھیل پر توجہ دیں گے اور طویل فارمیٹ میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مکمل مہارت اور مستقل مزاجی ضروری ہے، اور ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو ہر فارمیٹ کے چیلنجز کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

Leave a reply