وزیراعظم نےپی ٹی آئی کودوبارہ مذاکرات کی دعوت دیدی

0
5

وزیراعظم شہبازشریف کاتحریک انصاف کودوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہناتھاکہ مذاکرات کی آڑمیں غیرقانونی بلیک میلنگ نہیں ہوسکتی ۔دوبارہ دعوت دیتاہوں جائزمعاملات پرمذاکرات آگےبڑھ سکتےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہواجس میں اہم فیصلےکرلیےگئے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ انڈر 19 ایشیاکپ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا،پاکستان نےانڈر 19ایشیاکپ کافائنل بھارت سےجیتا،آج پی آئی اےکی نجکاری کادن ہے، پوری ٹیم نےنجکاری کےحوالےسےبہت کام کیاہے،پی آئی اےکیلئےبولی بندلفافوں میں آئےگی،پی آئی اےکیلئےبولی تمام چینلزپردکھائی جائےگی،پی آئی اےکی نجکاری کےعمل کوشفاف بناناانتہائی ضروری تھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فیلڈمارشل کوکنگ عبدالعزیزایوارڈملاہے،یہ ایوارڈفیلڈمارشل کانہیں پوری قوم کاہے، اسمبلی میں کئی بارپی ٹی آئی کومذاکرات کی دعوت دی ،اگرپی ٹی آئی مذاکرات کیلئےتیارہےتوحکومت بھی تیارہے،ملک کی ترقی ،خوشحالی کیلئےتمام جماعتوں میں اتفاق ہوناچاہیے، مذاکرات کی آڑمیں غیرقانونی بلیک میلنگ نہیں ہوسکتی ۔دوبارہ دعوت دیتاہوں جائزمعاملات پرمذاکرات آگےبڑھ سکتےہیں۔

Leave a reply