پولیس کاپتنگ بازی کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن:1729افرادگرفتار

0
6

لاہور پولیس کاپتنگ بازی کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری،دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگیں برآمدکرلی گئیں جبکہ 1729افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نے دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف صوبہ بھر میں، خصوصاً لاہور میں ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔ یہ کارروائیاں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی جا رہی ہیں۔
ترجمان لاہورپولیس کاکہناہےدھاتی ڈوراورغیرقانونی پتنگوں کےخلاف لاہورپولیس کا بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال کےآغازسےلیکراب تک کارروائیوں میں 1729افرادکوگرفتار کرکے1645مقدمات درج کرلئےگئےہیں۔ اور 93ہزارسےزائدپتنگیں اور2100سےزائدچرخیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس حکام کاکہناہےکہ 6سے8فروری کےعلاوہ پتنگ بازی پرمکمل پابندی عائدہے۔
دھاتی، کیمیکل یا نائلون کی ڈور استعمال کرنے والوں کو 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Leave a reply