پیپلزپارٹی کا27ویں آئینی ترمیم کوووٹ دینےکافیصلہ

پیپلزپارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کوووٹ دینےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پی پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کوووٹ دینےکی منظوری دےدی گئی،پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کی منظوری میں حکومت کوسپورٹ کرےگی،بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی ایم این ایزکوپارلیمنٹ ہاؤس میں رہنےکی ہدایات کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پارلیمانی پارٹی کوآئینی ترمیم کے معاملےپربریفنگ دی ۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی ایم این ایزاجلاس ختم ہونےتک ایوان میں موجودرہیں،حکومت نے آئینی ترمیم کےمعاملےپرہمارامؤقف تسلیم کیاہے۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ پی پی صوبائی خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرےگی،آئینی ترمیم سےآئین بالادست ہوگا،پیپلزپارٹی ووٹرزکوکسی صورت مایوس نہیں کرےگی۔















