نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری: پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟

0
12

پاکستان کےنئے کرنسی نوٹوں کی تیاری، پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہوگا یا نہیں؟اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملک میں نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاہے کہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک تمام نوٹوں کے نئے ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں اور اس حوالے سے تجاویز وزارتِ خزانہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹوں پر مرکزی بینک نے تفصیلی کام کیا، جس کے بعد سٹیٹ بینک بورڈ سے منظوری لیکر معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
اجلاس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور اس حوالے سے گردش کرنیوالی خبریں درست نہیں اور نئے نوٹوں سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، جو اس وقت اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔
چیئرمین کمیٹی کے سوال کہ نئے ڈیزائن کس طرح تیار کیے گئے ہیں، جس پر گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دی جا سکتی ہے، جہاں نئے نوٹوں کے نمونے بھی دکھائے جائیں گے۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ابھی تک وفاقی کابینہ نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم جلد اس حوالے سے پیشرفت متوقع ہے۔

Leave a reply