صدرآصف زرداری کی شیخ محمدبن زیدالنہیان سےملاقات:فریقین کاپائیدارترقی کاعزم

0
4

صدرمملکت آصف علی زرداری کی یواےای کےصدرشیخ محمدبن زیدالنہیان سےملاقات،دونوں رہنماؤں نےامن ،استحکام اورپائیدارترقی کےفروغ کےعزم کااعادہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نےابوظہبی میں متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےپرتبادلہ خیال کیاگیااوردونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا۔فریقین نےعلاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نےامن ،استحکام اورپائیدارترقی کےفروغ کےعزم کااعادہ کیا۔
صدرمملکت کےہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجودہیں۔

واضح رہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری 26 سے 29 جنوری تک چار روزہ سرکاری دورے کے لیےیواےای میں موجودہیں۔

Leave a reply