یکم دسمبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

0
23

یکم دسمبرسےآئندہ پندرہ روز کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے6روپےفی لیٹرتک کمی کاامکان ہے،پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیارکرلی گئی ہے،پیٹرول 3روپے70پیسےاورڈیزل 4روپے28پیسےفی لیٹرتک سستاہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ مٹی کاتیل73پیسےاورلائٹ ڈیزل 6روپے35پیسےفی لیٹرتک سستاہونےکاامکان ہےجبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی ورکنگ 30نومبرکوحکومت کوبھیجی جائےگی،وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نومبر کے پہلے پندرہ روزکےلئے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے کااضافہ کیا گیا تھاجس کےبعدپیٹرول 265 روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگیاتھاجبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3 روپے 2 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاتھاجس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی تھی۔

Leave a reply