وزیراعظم آزادکشمیر نے استعفیٰ کیلئےشرائط رکھ دیں

آزادکشمیرکےوزیراعظم انوارالحق نےاستعفیٰ کےلئے شرائط رکھ دیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم آزادکشمیرنےشرط رکھی کے پیپلزپارٹی امیدوارکانام سامنےلائےجس کے بعد انوارالحق استعفیٰ دےسکتےہیں،من پسندامیدوارکانام ہواتووزیراعظم استعفیٰ دیں گے،استعفیٰ دینےسےقبل وزیراعظم کچھ شرائط رکھیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ یہ بھی شرط رکھی گئی ہےکہ حامی وزرا اوراراکین اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈزاورجاری منصوبوں کی گارنٹی دیں،مسلم لیگ(ن) کےوزرا،ٹکٹ ہولڈرزکوبھی آئندہ الیکشن سےقبل برابری کی بنیاد پرفنڈزدئیےجائیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نےکھل کرپیپلزپارٹی کےامیدوارکی حمایت کااعلان کردیا،ن لیگ کےصدرشاہ غلام قادراورپارلیمانی لیڈرراجافاروق نےتحریک عدم اعتمادپردستخط بھی کردئیے،مسلم لیگ(ن) کی حمایت کےبعدپیپلزپارٹی نے36اراکین کی حمایت کادعویٰ کیاہے،تحریک عدم اعتمادجمع ہونےکےبعدن لیگ سے تعلق رکھنےوالےوزرامستعفیٰ ہوجائیں گے۔
ذرائع کابتاناہےکہ وزیراعظم آزادکشمیرمستعفیٰ نہ ہوئےتوکسی بھی وقت ان کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع ہوجائےگی،مسلم لیگ (ن)عدم اعتمادمیں ووٹ ڈالنےکے بعداپوزیشن بینچزپربیٹھےگی۔
 
                			
                                        			














