کامران ٹیسوری کو ہٹانے پرایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ

کامران ٹیسوری کوہٹائےجانےپرایم کیوایم نےحکومت سےعلیحدگی کاعندیہ دےدیا۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)کےرہنمافاروق ستارنےگورنرسندھ کامران ٹیسوری کوہٹائےجانےپربرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ کامران ٹیسوری کو ہٹاکر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے ہمیں یہ واضح پیغام دیا کہ انہیں اب ہماری ضرورت نہیں ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمیں اب اس مسئلے کو اپنی ریڈ لائن بنانا چاہیے اور فی الفور حکومت کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر نہال ہاشمی کوگورنرسندھ مقررکردیاہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری بھی دیدی ہے، نہال ہاشمی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔















