پروہاکی لیگ :پاکستان ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

0
10

پروہاکی لیگ کےچوتھےمیچ میں بھی پاکستان ٹیم کوشکست کاسامناکرناپڑا۔
ارجنٹینا کےشہرسنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کےچوتھےمیچ میں پاکستان کامقابلہ میزبان ارجنٹینا کے ساتھ ہوا،جس میں گرین شرٹس کوارجنٹینانےایک کے مقابلے پانچ گول سےشکست دےدی۔
پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی، پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔
دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے ہرایا۔
چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے سے کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل گرفت رکھتے ہوئے پانچ ایک سے واضح برتری حاصل کی۔

Leave a reply