کرپٹو ریگولیشن میں پیشرفت،پاکستان عالمی سطح پر توجہ کا مرکز

0
39

کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیشرفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس میں انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کا معمار بنانا ہے۔
پاکستان نےکرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے 3ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ،چند برسوں میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب3 ڈویلپمنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری متوقع ہے۔پاکستان کے پاس 20 گیگاواٹ سے زائد اضافی بجلی ہے ،بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے ذریعے ڈیجیٹل ایکسپورٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔

Leave a reply