کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا، محسن نقوی

0
6

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مذاکرات کے آخری مرحلے میں طے شدہ وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ بات چیت کے دوران صوبائی حکومت نے 72 گھنٹوں کے اندر تحریری معاہدہ اور عملدرآمد کا باضابطہ منصوبہ جمع کرانے، امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں پولیس ایکٹ پر نظرثانی کرنے اور شرپسند عناصر کو صوبے میں کسی بھی قسم کی کارروائیوں یا محفوظ پناہ گاہوں سے روکنے پر مکمل آمادگی ظاہر کی تھی، جبکہ کے پی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کی غیر مبہم مذمت، افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق قومی پالیسی اور کیمپس کے خاتمے کی توثیق کے ساتھ ساتھ عبوری افغان انتظامیہ سے براہِ راست رابطوں سے گریز پر بھی اتفاق کیا تھا، لیکن حتمی وقت پر صوبائی حکومت نے ان تمام متفقہ نکات پر عملدرآمد سے انکار کر دیا۔

Leave a reply