پروٹوکول ختم:سرکاری افسران کوبھی ٹریفک سگنل پررکناپڑےگا

قانون کےرکھوالےبھی قانون کےشکنجےمیں آگئے،پروٹوکول ختم کردیاگیاسرکاری افسران کوبھی ٹریفک سگنل پررکناپڑےگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اہم اجلاس میں بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔
قانون کے ’’رکھوالے‘‘ بھی اب پکڑے جائیں گے اور پروٹوکول کی مکمل چھٹی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس افسران سمیت تمام سرکاری اہلکاروں کو ٹریفک سگنل پر رکنا پڑے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی کے خلاف بھی باقاعدہ چالان کیا جائے گا جبکہ سرکاری گاڑیوں کو حاصل تمام استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔
اب خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے اور بار بار چالان ہونے کی صورت میں سرکاری گاڑی بھی نیلام کر دی جائے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور سختی کا مقصد ٹریفک نظام میں اصلاحات اور شہریوں میں ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔















